SOS وائلنس کونجوگل (SOS Violence Conjugale) قریبی ساتھی کے تشدد سے متاثرہ افراد کے لیے بلامعاوضہ، دو زبانوں میں، گمنام اور خفیہ انٹیک اور ریفرل سروسز مہیا کرتا ہے۔ یہ ذریعہ 24/7 دستیاب ہے اور پورے کیوبیک میں معلومات، مدد یا پناہ کی خدمات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ یہ خدمات آپ اور آپ کے بچوں کے لیے دستیاب ہیں۔
SOS کی خدمات فون، ای میل، ٹیکسٹ میسج یا چیٹ کے ذریعہ دستیاب ہیں۔ SOS کا ایک سپورٹ ورکر آپ کو فرانسیسی یا انگلش میں جواب دینے کے لیے ہر وقت دستیاب ہوتا ہے، یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کے لیے کس زبان میں بات کرنا آسان ہے، لیکن ہمارے کچھ سپورٹ ورکرز ہسپانوی، عربی اور اطالوی زبان بھی بولتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو ہم کوئی ایسا ذریعہ بھی تلاش کر سکتے ہیں جو آپ سے آپ کی مادری زبان میں بات چیت کرسکے۔
SOS سے رابطہ کرنا آپ کو اپنے ساتھی سے متعلق کسی فیصلے کا پابند نہیں کرتا ہے۔ ہمارا کام آپ کو آگاہ کرنا اور آپ کی معاونت کرنا ہے، تاکہ آپ اپنے مستقبل سے متعلق آزادانہ فیصلے کرسکیں۔ ہم سے رابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں — ہم یہاں صرف آپ کی مدد کے لیے موجود ہیں۔
- 1 800 363-9010 — 24/7
- 438-601-1211 — texto